16 مئی، 2016، 11:38 AM

طالبان اہل مفاہمت اور مذاکرات نہیں ہیں

طالبان اہل مفاہمت اور مذاکرات نہیں ہیں

پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر ذاخیل وال نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد اہل مفاہمت اور مذاکرات نہیں ہیں طالبان نے امن مذاکرات میں شامل ہونے سے اعلانیہ طور پر انکار کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس ٹریبیون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر ذاخیل وال نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد اہل مفاہمت اور مذاکرات نہیں ہیں طالبان نے امن مذاکرات میں شامل ہونے سے اعلانیہ طور پر انکار کر دیا ہے۔ افغان سفیر نے کہاکہ دو روز قبل انکی جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں طور خم بارڈرکے علاوہ بھی کئی معاملات اورآگے بڑھنے کیلئے کچھ ٹھوس اقدامات زیر بحث آئے۔ انھوں نے کہاکہ افغان حکومت ہمیشہ سے مذاکرات کیلیے تیار رہی ہے تاہم تشدد سے مذاکرات کی عوامی اورسیاسی حمایت میں کمی ہوئی اورمذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے نہیں رہ سکتے۔انھوں نے کہاکہ انھیں ابھی بھی یقین ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن میں اہم اور تعمیری کردار اداکرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے پاس امن کے سواکوئی چارہ نہیں تاہم بداعتمادی کی فضا کوختم کرنا ہوگا۔

News ID 1864044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha